اننت ناگ: سال2022 سے اب تک اننت ناگ ضلع کے 23 سرکاری اسکولوں سے 326 سولر بیٹریاں چوری ہو چکی ہیں، جس سے سرکاری خزانے کو لاکھوں کا نقصان پہنچا ہے، ایف آئی آر دراج کرائے جانے کے باوجود ابھی تک نقب زنوں کے بارے میں کوئی سراغ نہیں لگایا جا چکا ہے۔اس ضمن میں چوری کی تازہ واردات رواں برس 10 فروری کو گورنمنٹ ہائی اسکول برہ، شانگس میں ہوئی جہاں 16 بیٹریاں غائب ہوئیں۔ اعداد و شمار کے مطابق سال 2018 سے ابک تک 162 اسکولوں میں نصب ان بیٹریوں کی چوری سے ہر سات میں سے ایک اسکول متاثر ہوا ہے۔